• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئر عہدیداروں نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایاتازترین

June 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی کابینہ،ریاستی کونسل کے ماتحت  40 محکموں اور اداروں  کے 56 اعلیٰ عہدیداروں نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

وزیر اعظم لی چھیانگ نے تقریب  سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ آئین  پر لیے گئے حلف  کی پاسداری کے لیے  پارٹی کے ساتھ وفاداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ قانون کا احترام  کرتے ہوئے اس  کو سیکھنے، مشاہدہ کرنے اور اس کے نفاذ میں پیش پیش رہیں، صاف ستھری حکومت کی پیروی کریں اور فضول رسم و رواج اور نوکرشاہی سے گریز کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور فرائض غیر معمولی ہیں جس کے لیے حکام اور کیڈرز کے لیے اہلیت، معیار اور طرز عمل  کے اعلی معیارات  کا حامل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ترقی، اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام امور کو ذمہ داری کے مضبوط احساس کے ساتھ پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔