• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئر قانون ساز کا مشکلات سے پاک ماحول سے متعلق قانون کے موثرنفاذ پر زورتازترین

September 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئر قانون ساز نے مشکلات سے پاک زندگی کے ماحول کی تعمیرسے متعلق ملکی قانون کے موثرنفاذ پر زور دیا ہے،جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوا۔

بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ژانگ چھنگ وی نے کہا کہ نیا قانون معذوروں اور بزرگ شہریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہو گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ زندگی کے ماحول کو مزید قابل رسائی بنایا جائے۔

 ژانگ نے قانون کے بارے میں عوام میں بیداری کے فروغ، قانون کے مطابق قابل رسائی ماحول بنانے اور ضمنی ضوابط کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔