اشک آباد (شِنہوا) ایک سینئر چینی قانون ساز نے کہا کہ چین ترکمانستان کی پارلیمنٹ کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کو تیار ہے۔
یہ بات قومی عوامی کانفرنس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرپرسن ہاؤمنگ جِن نے کہی جنکی قیادت میں چینی وفد نے ترکمان پارلیمنٹ کی دعوت پر ترکمانستان کا دورہ کیا تھا۔
دورے میں ہاؤمنگ جِن نے ترکمانستان کی قومی اسمبلی (مجلس) کی چیئر پرسن دونیا گوزل گلمانووا، ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راشد میردوف اورارکادگ شہر کے میئر شا ہ محمد دوردیل یوف سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ہاؤ نے کہا کہ چین اور ترکمانستان اچھے دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین۔ ترکمانستان تعلقات نے دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی میں مسلسل اور خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر ترکمانستان نے یہ عزم دہرایا کہ وہ ایک چین اصول کی سختی سے پاسداری کرتا ہے دونوں حکومتوں اور دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون میں فعال طور پر شمولیت ، مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل وسیع کرنے کو تیار ہے۔