جکارتہ (شِںہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین چھن ژو کی زیرقیادت ایک وفد نے 8 ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز سر براہ اجلاس میں شرکت کی ۔
چھن نے اجلاس سے اہم خطاب میں کہا کہ قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلے اور گہرا تعاون جی 20 کے لئے اپنا کردار نبھانے بارے اہم ہے۔
چھن نے کہا کہ ممالک کے پارلیمانی ایوانوں کو کثیرالجہتی برقرار رکھنا اور عالمی مساوات و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ عالمی معیشت کی پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے کھلے پن اور شمولیت کا مظاہرہ ہونا چاہیئے۔ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے سبز اور کم کاربن ترقی کو آگے بڑھانا چاہیئے۔
اجلاس کے دوران چھن نے انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پوان مہارانی، متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل کے اسپیکر صقرغوباش ، سورینام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین مارینس بی اور بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوارٹے پاچیکو سے بھی ملاقاتیں کیں۔