• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئر قانون سازوں کا اجلاس،سی پی سی پلینم کے رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیاتازترین

July 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ کے سرکردہ پارٹی ارکان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس(پلینم ) کے رہنما اصولوں پرعملدرآمد کے  منصوبوں کا مطالعہ اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران کے گروپ کے اجلاس کی صدارت گروپ کے سیکرٹری،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اوراین پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین  ژاؤ لیجی نے کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پلینم اہمیت کا حامل اجلاس تھا، جس کا انعقاد چین کو عظیم ملک بنانے اور جدیدیت کے ذریعے تمام شعبوں میں قومی تجدید کی طرف پیش رفت کی کوششوں کے ایک نازک دور میں کیا گیا ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے جامع اصلاحات کو مزید گہراکرنے کے حوالے سے منظور کردہ  قراردادمجموعی منصوبوں کی تشکیل اور مستقبل میں ہونے والی اصلاحات سے متعلق اہم مسائل کے حل  اور آگے بڑھنے کے حوالے سےرہنما دستاویز کا کام کرے گی۔