بیجنگ(شِنہوا) چین کے سینئر قانون سازوں نے جاری قانون ساز اجلاس کے دوران بلز پر بحث کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں شرکت کی۔
نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس کی صدارت این پی سی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے کی۔
اجلاس میں دیہی اجتماعی معاشی تنظیموں کے مسودہ قانون میں ترمیم اور بنیادی صحت اور قرنطینہ قانون پر نظرثانی کی تجاویز سمیت قانون ساز اجلاس کے دوران بلز پر ہونیوالی بحث کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
اس بحث کی بنیاد پر متعلقہ معیاری دستاویزات کے مسودہ پر نظرثانی کر دی گئی اور قانونی فیصلوں کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تازہ ترین معیاری دستاویزات این پی سی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں جائزے کیلئے بھیجی جائیں گی۔