پنوم پن(شِنہوا)چین کی نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہرت ذاکر کی قیادت میں چینی قانون سازوں کے وفد نے کمبوڈیا کا دورہ کیا۔
کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی دعوت پرمنگل سے جمعہ تک جاری رہنے والے دورے کے دوران، وفد نے کمبوڈین سینیٹ کے صدر سمڈیچ ٹیکھو ہن سین، وزیر اعظم ہن مانیت ،قومی اسمبلی کے صدر خوون سودارے اور قومی اسمبلی کے اول نائب صدر چیم ییپ سمیت دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
شہرت ذاکر نے کہا کہ این پی سی کمبوڈیا کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔
شہرت ذاکر نے چینی طرز کی جدید یت، 14ویں این پی سی کے دوسرے سیشن اور دیگر امور کے حوالے سے کمبوڈیا کے رہنماوں کوآگاہ کیا۔
کمبوڈین حکام نے کمبوڈیا اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور چینی طرز جدید یت کی کامیابیوں کو سراہا اور اپنے ملک کے ایک چین کے اصول پر کاربند رہنے کا اعادہ کیا۔