• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئر قانون سازوں کی قوانین کے مسودات بارے غوروخوض کے لیے ملاقاتتازترین

November 09, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل  پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے کونسل برائے  چیئرپرسنز کے اجلاس میں موجودہ قانون میں ترمیم کے مسودے اور نئے قانون کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بدھ کے روز ہونے والے  اجلاس کی صدارت نیشنل  پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے کی۔

 اجلاس میں  جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کے مسودے میں ترمیم اور ریزروسٹ قانون کے مسودے میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں رپورٹس کی سماعت ہوئی ۔

قانون سازوں نے بحث مباحثے کے دوران  ان مسودات  کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام فریقین سے رائے حاصل کرنے  بارے زیادہ سے زیادہ  کوششوں پر زور دیا۔