• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئر رہنما کا چینی جدیدیت کو حقیقت میں بدلنے کےلیےکوششیں تیز کرنے پر زورتازترین

March 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن کائی چھی نے چینی جدیدیت کے نقشے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے  ہر ممکن کوششیں بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے یہ بات چین کی قومی مقننہ کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے دوسرے اجلاس میں صوبہ چھنگھائی کے وفد کے اپنے ساتھی  نائبین کے ساتھ مباحثے میں شرکت  کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک غیر معمولی سال رہا ہےجس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کوکامریڈ شی جن پھنگ کے شانہ بشانہ اور متعدد مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پانے میں قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھا گیاجس کے نتیجے میں اہم مقاصد اور اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا گیا۔

کائی چھی نے کہا کہ نئے سفرمیں پارٹی کے بنیادی فرائض میں چین کو ایک مضبوط ملک بنانا اور چینی قوم کو تمام محاذوں پر جدیدیت کے راستے پردوبارہ سے گامزن کرنا شامل ہے اور تمام تر کاموں میں اسی ہدف پرتوجہ مرکوزہونی چاہیے۔

انہوں نے چھنگھائی صوبے پر زور دیا کہ جدیدیت کے حصول کے لیےاعلیٰ معیار کی ترقی کو ترجیح دی جائےاورنئی کامیابیاں حاصل کی جائیں۔

چین کے سینئررہنمانے صوبے پرزوردیا کہ عوام میں حب الوطنی  پرمبنی تعلیم کے ساتھ ساتھ  مختلف نسلی گروپوں کے درمیان تبادلوں اور مکالمے کو فروغ دیا جائےتاکہ چینی قوم میں برادری کا مضبوط احساس پیدا ہوسکے۔