بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سرکردہ پارٹی اراکین کاگزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس (پلینم )کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی اراکین کے گروپ کے اجلاس کی صدارت گروپ کے سیکرٹری وانگ ہوننگ نے کی جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پلینم اہمیت کاحامل سیشن تھا جو چین کو ایک عظیم ملک بنانے اور چینی جدیدیت کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید کی طرف جاری کوششوں کے نازک دور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی منظور کردہ قرارداد پارٹی کی تاریخ کی ایک اور رہنما دستاویز ہے۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی اراکین کے گروپ نے اصلاحات اور کھلے پن کے ساتھ چلنے کے لیے اپنے اعتماد اور عزم کا اظہار کیا اور پلینم کے رہنما اصولوں کو نافذ کرنے کے لیے مل کرآگے بڑھنے کا عہد کیا۔