• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئرقانون سازوں کی بیجنگ میں رضاکارانہ شجرکاری میں شرکتتازترین

April 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کے سینئر قانون سازوں کے ایک گروپ نے جمعہ کو بیجنگ کے مضافاتی علاقے میں رضاکارانہ شجرکاری میں شرکت کی۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرپرسنز وانگ ڈونگ منگ، شیاو جی، ژینگ جیان بانگ، تائی ننگ، اور لوسانگ جم کان، این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹریز جنرل اور دیگر قانون سازوں نے بیجنگ کے فینگ تائی ڈسٹرکٹ کے جنگلاتی علاقے میں 300 سے زیادہ پودے لگائے۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی خوبصورت چین کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کئی سالوں سے رضاکارانہ طور پر درخت لگانے کی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی آرہی ہے۔