بیجنگ(شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی فرموں کے مشترکہ منافع میں دسمبر 2023 میں مسلسل پانچویں مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ ڈالر) کی سالانہ اہم کاروباری آمدنی کی حامل بڑی صنعتی فرموں کے منافع میں دسمبر میں گزشتہ سال کی نسبت 16.8 فیصد اضافہ ہوا۔
2023 میں بڑی صنعتی فرموں کا منافع 76.9 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت2.3 فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ سال کے پہلے 11 مہینوں کے مقابلے میں کمی کی رفتار 2.1 فیصد کی کم رہی۔
بجلی، ہیٹنگ، گیس، اور پانی کی پیداوار اور سپلائی کے شعبوں نے پچھلے سال نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے مشترکہ منافع میں گزشتہ سال کی نسبت54.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے نے صنعتی منافع میں ملک کی مجموعی ترقی میں 3.1 فیصد کا حصہ ڈالا۔
آلات سازی کے شعبے کے منافع میں 2023 میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا جوگزشتہ سال کی شرح نمو سے 2.4 فیصد زیادہ ہے۔
این بی ایس کے مطابق بیورو کے زیر نگرانی 41 صنعتی کیٹگریز میں سے 27 نے منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا۔