بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق شرح نمو سال کے پہلے پانچ ماہ کی3.4 فیصد سے بڑھ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 2 کروڑیوآن (تقریباً 28 لاکھ 10ہزار ڈالر) سالانہ کاروباری آمدنی رکھنے والی صنعتی فرموں کا سال کی پہلی ششماہی میں مشترکہ منافع 35کھرب 10ارب یوآن تک پہنچ گیا۔