بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم طلب میں بہتری کے باعث بحالی کے آثار موجود ہیں۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 2ارب 90 کروڑ ڈالر) کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی والی صنعتی فرموں کا اس مدت میں مشترکہ منافع تقریباً 15 کھرب 20 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.4 فیصد کم ہے۔
این بی ایس کے شماریات دان سن شیاؤ نے کہا کہ صرف مارچ میں بڑی صنعتی فرموں کے منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 19.2 فیصد کمی ہوئی جو پہلے دو مہینوں میں اس سے 3.7 فیصد کم ہوئی۔
مارکیٹ کی طلب بحالی کی بدولت جنوری سے فروری تک 1.3 فیصد کی کمی کوپلٹتے ہوئے بڑی صنعتی فرموں کی مشترکہ آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سامان سازی کے شعبے میں مارچ میں آمدنی کے لحاظ سے گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ منافع میں 7 فیصد کمی ہوئی جو رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں اس سے 19.1 فیصد کم ہوئی۔
بڑھتی ہوئی پیداوار اور فروخت سے کارفرما آٹوموبائل مینوفیکچرنگ فرموں کے منافع میں مارچ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا، اس کے برعکس جنوری سے فروری کی مدت میں 41.7 فیصد کی کمی ہوئی۔ بجلی کی پیداوار اور سپلائی کے شعبے میں مارچ میں گزشتہ سال کے مقابلے 41.9 فیصد کے منافع میں اضافہ رپورٹ ہوا جس کی وجہ معاشی بحالی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی طلب ہے۔