ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے میں 2022 کے اختتام تک 5 کروڑ 30 ہزار مو (تقریباً 33 لاکھ 40 ہزار ہیکٹرز) اراضی پر اعلی معیار کے کھیت بنائے گئے ہیں جو اس کی کل قابل کاشت اراضی کے 47.39 فیصد کے مساوی ہے۔
علاقائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق گزشتہ برس سنکیانگ نے اعلیٰ معیار کے کھیتوں کی تعمیر پر سبسڈی دینے اور 71 لاکھ 50 ہزار مو اعلیٰ معیار کے کھیتوں کی تعمیر کے لئے 2.07 ارب یوآن (تقریباً 29 کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کئے تھے ۔ اس سے زیر کاشت زمین کا معیار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور اناج کی پیداواری صلاحیت 10 سے 20 فیصد بڑھی۔
یہ خطہ 2023 کے دوران 41 لاکھ 50 ہزار مو پر اعلیٰ معیار کے کھیت بنا تے ہو ئے 13 لاکھ 50 ہزار مو کو اپ گریڈ کرے گا ۔اس کے ساتھ بتدریج اپنے تمام مستقل بنیادی کھیتوں کو اعلیٰ معیار کے کھیت میں تبدیل کردے گا۔
علاقائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق 2022 میں سنکیانگ کی مجموعی اناج کی پیداوار میں مسلسل 7 سال اضافہ ہوا ہے ۔ اناج کا حصہ 700 کلوگرام فی کس تک پہنچ چکا ہے جو قومی اوسط سے 44 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔