• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ میں 1لاکھ ٹن لیھتیم نمک کے پیداواری منصوبے کا آغازتازترین

February 27, 2023

ارمچی (شِنہوا) سنکیانگ کی نان فیرس میٹلز انڈسٹری (گروپ) کمپنی لمیٹڈنے سنکیانگ کے جنوبی  ہوتان پریفیکچر میں 1 لاکھ ٹن لیھتیم نمک کے منصوبے کا آغازکردیا ہے۔سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ کمیشن کے مطابق   پہلے مرحلے کے دوران  پیداوار 5ہزار ٹن سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں 30ہزار ٹن لیھتیم کاربونیٹ، 30ہزارٹن لیتھیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور 15ہزارٹن لیھتیم کلورائیڈ شامل ہیں۔ یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل ہونا ہے۔لیتھیم نمک کا منصوبہ ہوتان میں سنکیانگ نان فیرس میٹلز انڈسٹری (گروپ)کمپنی لمیٹڈ کے 30لاکھ  ٹن نایاب دھات کی پیداوار کے منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران خود اختیار علاقے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ تکمیل کے بعد، اس منصوبے سے ہر سال 6لاکھ  ٹن اعلی معیار کے لیتھیم کنسنٹریٹ کی پیداوار متوقع ہے۔