• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 8ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا منصوبہتازترین

February 11, 2023

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں 2023 میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 8ارب یوآن(تقریبا1ارب18 کروڑ ڈالر)کی سرمایہ  کاری کی جائے گی۔علاقائی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس سال مقامی ٹرانسپورٹ  کو مزید بہتر بنانے کے لیے خطے کے دیہی علاقوں میں 6ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر یا اپ گریڈ کی جائیں گی۔ حالیہ برسوں کے دوران، سنکیانگ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کو تیز کیا گیا ہے۔ محکمہ نے مزید کہا کہ 2018 سے لے کر اب تک خطے میں 58 ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر یا اپ گریڈیشن کے لیے41ارب 60کروڑ یوآن خرچ کیے گئے ہیں اور دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کی کوریج کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس وقت سنکیانگ میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 1 لاکھ 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔