• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ میں جنوری تاجولائی غیرملکی تجارت میں زبردست اضافہتازترین

August 17, 2023

ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختارعلاقے میں رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 59.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق متعدد سازگار پالیسیوں کی بدولت جنوری سے جولائی کے عرصے میں خطے کی کل درآمدات و برآمدات کا حجم 183 ارب 16 کروڑ یوآن (تقریباً 25 ارب 40 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔

کسٹمز نے کہا کہ خاص طور پربیلٹ اینڈ روڈ  پر واقع ممالک کے ساتھ اس عرصے کے دوران تجارت 61.4 فیصد بڑھ کر 169 ارب 10 کروڑ یوآن ہو گئی۔