ارمچی(شِنہوا)چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 47.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ارمچی کے محکمہ کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران خطے کی کل درآمدات اور برآمدات کا حجم 252 ارب 84 کروڑیوآن (تقریباً 35 ارب 22 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔
ارمچی کسٹمز نے کہا کہ خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے رکن ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 49.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اس دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت میں بھی 53.8 فیصد اضافہ ہوا۔