گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے صوبے گوانگ ڈانگ میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں پہاڑسرکنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک اور 15 لا پتہ ہو گئے۔
سیلاب ،خشک سالی اور ہواکے کنٹرول کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے مطابق می ژو شہر کے اکثر علاقوں کو شدید بارشوں نے متاثر کیا ہے جہاں13 افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز صبح 10 بجے گوانگ ڈانگ نے بارش کیلئے ہنگامی ردعمل کو لیول تھری تک بڑھا دیا جبکہ ہیلی کاپٹرز اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔