گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ہوانگ پو کسٹمز نے رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا۔
محکمہ کسٹمزکے مطابق اس عرصے کے دوران بیس فٹ مساوی 6 ہزار 810 کنٹینرزسے لدی کُل 62 بین الاقوامی ٹرینوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 26.5 فیصد اور 45.4 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
ہوانگ پو کسٹمز ڈونگ گوان شہر اور صوبائی دارالحکومت گوانگ ژو کے ہوانگ پو اور ژینگ چھینگ اضلاع سمیت گوانگ ڈونگ کے بڑے مینوفیکچرنگ اور برآمدی علاقوں میں کسٹم کے امور کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نے 2013 میں گوانگ ڈونگ کی پہلی چین-یورپ مال بردار ٹرین کے آغاز کی نگرانی کی۔
2023 میں ہوانگ پو کسٹمز کے ذریعے 444 چین-یورپ مال بردار ٹرینیں چلائی گئیں جو 2020 کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں۔