• Dallas, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبے جیانگ شی میں سیلاب سے 15 لاکھ سے زائہ افراد متاثر، ہنگامی ادارے متحرکتازترین

July 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صوبے جیانگ شی میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور ارضیاتی آفات کے نتیجے میں 15 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 جیانگ شی سیلاب کنٹرول اورخشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹر  کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 43 گھر منہدم ہو گئے اور 24 لاکھ 10 ہزار ایم یو(تقریباً1لاکھ 60 ہزار 6 سو 67 ایکڑ) زرعی زمین  زیر آب آ گئی ، براہ راست معاشی نقصان کا تخمینہ 1 ارب 86 کروڑ یوان(تقریباً 26 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر) ہے۔

چینی حکام نے جیانگشی میں سیلاب کےلئے  چوتھے درجے کاردعمل جاری کیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر ریڈکشن کمیشن نے امدادی کاموں اور بچاو کی کوششوں  میں مقامی حکو مت کی  مد د   کیلئے ایک ٹیم بھیجی ہے جس کا مقصد متاثرہ افراد کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

جیانگشی کے صوبائی حکام کی درخواست پر سٹیٹ فلڈ کنٹرول اینڈ خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹرز اور دیگر محکموں نے صوبے کو 81 لاکھ 30 ہزار یوآن مالیت کے بونے ہوئے بیگ، لائٹنگ آلات، نکاسی کے پمپ، لائف جیکٹس اور دیگر ہنگامی امدادی سامان مختص کیا ہے۔ مسلسل موسلادھار بارشوں سے خدشہ ہے کہ دریائے یانگسی، پویانگ جھیل اور ڈونگ ٹنگ جھیل کے درمیانی اور نچلے علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری رہے گا۔ تائی ہو جھیل میں پانی کی سطح اس کے خطر ے کے نشان سے اوپر رہے گی۔

وزارت آبی وسائل کے دریائے یانگسی آبی وسائل کمیشن نے   اطلاع دی  ہےکہ دریا کے وسط اور نچلے حصوں میں بڑے ہائیڈرولوجیکل سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ پویانگ جھیل کے ایگزٹ ہائیڈرولوجیکل سٹیشن میں آج زیادہ  سیلابی پانی آنے  کا امکان ہے۔

 مقامی سیلاب کنٹرول کے کام میں مدد کے لئے پانچ ورک ٹیمیں اور چار ماہرین کی ٹیمیں حئی لونگ جیانگ، جیانگ شی، انہوئی، ہوبے اور ہونان صوبوں میں روانہ کی گئی ہیں۔