نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں 2023 کے دوران ماحول دوست بجلی کا تجارتی حجم 5.2 ارب کلو واٹ آوور تک پہنچ گیا جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
جیانگسو بجلی تجارتی مرکز کے مطابق سبزبجلی سے معیاری کوئلے کی تقریباً 16 لاکھ 60 ہزار ٹن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار ٹن تک کمی ہوئی۔
ماحول دوست یا سبز بجلی کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پیداواری عمل میں صفر یا صفر کے قریب کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہو ،یہ کسی کمپنی کے لئے کاربن خاتمے کے حصول کے ساتھ ساتھ صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے لئے اہم ہے۔
جیانگ سو ملک میں سبز بجلی کی تجارت کے لئے آزمائشی علاقوں کی پہلی کھیپ قائم کی گئی تھی اور حالیہ برسوں میں اس کی سبز بجلی کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔
صوبے کی ماحول دوست بجلی تجارت میں شریک اداروں کی تعداد 2021 میں 20 تھی جو اس وقت بڑھ کر 1 ہزار 700 ہوچکی ہے۔ اور ان میں توانائی وکیمیائی صنعت، الیکٹرانک انفارمیشن، خوراک و مشروبات، توانائی و ماحولیاتی تحفظ اور دیگر صنعتیں شامل ہیں۔
جیانگسو بجلی تجارتی مرکز کے مطابق 2024 میں جیانگ سو میں ماحول دوست بجلی کا تجارتی حجم 2023 کی نسبت دوگنا ہوکر 10 ارب کلوواٹ آوور سے زائد ہونے کی توقع ہے۔