شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کی اشیا کی غیر ملکی تجارت 7.7 کھرب یوآن (تقریباً 107.6 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔
شین یانگ کسٹمز کے مطابق صوبے کی اشیا کی درآمد و برآمد کا حجم بالترتیب 412.4 ارب یوآن اور 353.6 ارب یوآن رہا۔
اس دوران لیاؤننگ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار یورپی یونین تھا اور صوبے نے گزشتہ سال ابھرتی ہوئی منڈیوں میں درآمدات اور برآمدات میں اضافہ دیکھا۔
2023 میں لیاؤننگ نے 122 ارب یوآن مالیت کی توانائی کی مصنوعات درآمد کیں جو اس عرصے میں صوبے کی کل درآمدی قیمت کا 29.6 فیصد بنتی ہے۔
گزشتہ سال لیاؤننگ کی مکینیکل اور برقی مصنوعات کی درآمدی مالیت 114.7 ارب یوآن ریکارڈ کی گئی۔