• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبے شان ڈونگ میں 168 مقبرے دریافتتازترین

February 23, 2024

جی نان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے صدرمقام جی نان میں 168 مقبرے دریافت کئے گئے ہیں۔

جی نان کے آثار قدیمہ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہ مقبرے میٹرو ڈپو کے تعمیراتی مقام سے دریافت ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد چھنگ عہد (1644-1911) کے مقبروں کی ہے جس سے بعد ہان عہد (202 قبل مسیح سے 220 عیسوی) کے مقبرے ہیں۔

اس مقام سے ایک ہزار سے زائد اشیاء یا سیٹ بھی دریافت ہوئے ہیں جو درست یا بحالی کے قابل ہیں۔ ان میں مٹی کے برتن، سیرامک پیالے، چینی مٹی کے برتن اور بیسن شامل ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر کھدائی کے دوران مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن سے خطے میں تدفین کے رسم و رواج کو مزید جاننے میں مدد ملے گی۔

انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ قبرستان کئی حصوں میں منقسم ہے اور ہر حصے میں اس کا نسبتی اتکاز، مستقل ڈھانچہ اور اس کے قریبی تعلق کی خصوصیت موجود ہے۔