• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبہ شنشی کے سابق ڈپٹی پارٹی سربراہ سی پی سی اورسرکاری عہدے سےفارغتازترین

March 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) شنشی کی صوبائی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری شانگ لی گوانگ کو پارٹی کے نظم وضبط اور قانون کی سخت خلاف ورزیوں پر سی پی سی سے بے دخل کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

چین کے اعلیٰ انسداد بدعنوانی کے ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی منظوری سے سی پی سی کے نظم ونسق کےمعائنہ  مرکزی کمیشن اورنگرانی کے قومی کمیشن کی جانب سے تحقیقات کے بعد کیا گیا۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے  کہ شانگ لی گوانگ پارٹی اور حکومتی طرز عمل کو بہتر بنانے سے متعلق پارٹی کے آٹھ نکاتی فیصلے کی خلاف ورزی کےمرتکب پائے گئے ،وہ ضیافتوں اورتندرستی سے متعلق  سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں،جس سے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں ان کی غیر جانبداری پرسمجھوتہ ہوا۔

 دیگر بدعنوانیوں میں وہ ذاتی معاملات سے متعلق درکار ضروری معلومات دینے میں ناکام رہے اورانہوں نے غیر قانونی طور پر رقم اور تحائف بھی وصول کئے۔

 شانگ لی گوانگ کو کاروباری سرگرمیوں،منصوبوں کے ٹھیکوں اورملازمتوں کےردوبدل میں اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتےہوئے  ناجائز منافع حاصل کرنے  کی غرض سےدوسروں کو فائدے پہنچانےکا بھی مرتکب ٹھہرایا گیا ہے جس کے بدلے میں انہوں غیر قانونی طور پر بھاری رقوم اور تحائف بھی حاصل کئے۔

بیان میں کہاگیا ہےکہ یہ اقدامات پارٹی کے نظم و ضبط  سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی اورفرائض کی انجام دہی  سے متعلق سنگین جرائم کےضمرے میں آتے ہیں جبکہ شانگ لی گوانگ پر رشوت لینے کے جرم میں ملوث ہونےکا بھی شبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شانگ لی گوانگ  کےحاصل کردہ ناجائز منافع کو ضبط کر لیا جائے گا اورانکے کیس کو قانون کے مطابق مزید جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لیے استغاثہ کے حکام کوبھیجاجائے گا۔