تائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلہ پیدا کرنےوالے بڑےصوبےشنشی میں کل 84 ہزار فائیو جی بیس سٹیشن قائم کئے جا چکےہیں۔
صوبائی دارالحکومت تائی یوآن میں منعقدہ ڈیجیٹل اکانومی ڈویلپمنٹ سمٹ کےمطابق شنشی کے زیر انتظام دیہات میں فائیو جی کوریج سال کے آخر تک 75 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔
2022 کے آخر تک شنشی کے پاس 67 ہزار فائیو جی بیس سٹیشن تھے۔ اس سال شنشی 25 ہزار نئے فائیو جی بیس سٹیشن قائم کرے گا جس سے صوبے میں فائیو جی بیس سٹیشنوں کی کل تعداد92 ہزار 100 ہو جائے گی۔