تائی یوان(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ شنشی میں کوئلے کی کان میں ایک گودام گرنے سے پانچ کان کن ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔
ژونگ یانگ کاؤنٹی کی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے مطابق حادثہ گزشتہ رات 10 بج کر 45 منٹ پر کاؤنٹی میں تاؤ یوان شین لونگ کول انڈسٹریل کارپوریشن میں پیش آیا جس سے 7 افراددب گئے۔
منگل کی صبح 7 بجے تک ملبے سے پانچ لاشیں نکالی جا چکی تھیں جبکہ امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے تھے۔