چینگڈو(شِنہوا) چین کے صوبے سیچھوان میں بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے امدادی کارکنوں نے 10 افراد کی نعشیں تلاش کر لی ہیں جبکہ 29 تاحال لاپتہ ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ڈرونز،سراغ رساں کتوں اور زندگی کا پتہ لگانے والے آلات استعمال کر رہے ہیں۔
یاآن شہر کے تحت ہان یوان کاؤنٹی کے شِنہوا گاؤں میں شدید بارشوں کے باعث ایک مقامی دریا میں سیلاب آنے سے 40 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ پندرہ افراد زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے کسی کی بھی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔ مجموعی طور پر 412 رہائشیوں کو حفاظتی خدشات کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔