• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبے سیچھوان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئیتازترین

July 23, 2024

چھنگ ڈو(شِنہوا) چین کے صوبہ سیچھوان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے امدادی کارکنوں نے 14 افراد کی نعشیں تلاش کر لی ہیں جبکہ 25 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی ڈیزاسٹر ریلیف ہیڈ کوارٹر کے مطابق امداد ی کارکن ڈرونز،سراغ رساں کتوں اور زندگی کا پتہ لگانے والے آلات کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

صوبے میں شدید بارش کی وجہ سے ہفتے کے روز مقامی دریا میں سیلاب آگیا تھا جس نے یاآن شہر کی ہان یوان کاونٹی میں واقع شِنہوا گاوں کے 40 گھروں کو شدید نقصان پہنچایا ۔

15 زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا  جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان میں سے 6 افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیاہے۔

حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 5 ہزار گھروں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ گاؤں کو جانے والی سڑک کو بھی بحال کر دیا گیا ہے جو سیلاب کیوجہ سے تباہ ہو گئی تھی۔