• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبےہینان میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 5 افراد لاپتہتازترین

May 12, 2023

ژینگ ژو(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہینان کے شہر سان مین شیا میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کے بعد پانچ افراد لاپتہ ہیں۔

ہینان دایو انرجی کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی گینگ کن مائن کے ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے  والے پانچوں کے علاوہ گینگ کن مائن میں موجود دیگر تمام اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ جمعرات کی صبح 9 بجے تک آگ  پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

مزید امدادی کارروائیوں کیلئے ایک ماہر گروپ کان میں پہنچ چکا ہے۔