بیجنگ(شِنہوا)چین کی شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل کے حجم میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے۔
چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمارکےمطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، مسافروں کے سفری دورے تقریباً 18 کروڑ تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کی نسبت37 فیصد اور 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔
رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران سامان کی نقل و حمل 20 لاکھ 10 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت34.4 فیصد اور 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ میں مسافروں کے سفری دوروں کی کل تعداد 5 کروڑ 47 لاکھ 30 ہزار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 25.7 فیصد زیادہ ہے جبکہ سامان کی نقل و حمل 7 لاکھ 8 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 28.2 فیصد زائد ہے۔