• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سرحد پار سفر آسان بنانے کے لئے اقداماتتازترین

February 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی سرحد پار سفر کو آسان بنانے کی حالیہ کوششوں سے چینی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر اور غیر ملکیوں کا چین آنا محفوظ اور آسان ہوگیا ہے۔

ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات باقاعدہ  پریس بریفنگ میں سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے بارے میں چینی اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

غیر ملکیوں کو آمد پر موبائل سروس مہیا کرنے کے لئے چائنہ ٹیلی کام ، چائنہ موبائل ، اور چائنہ یونی کام سمیت دیگراداروں نے بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ ژو ، کن منگ ،چھنگ دو اور شیامین جیسے شہروں میں ہوائی اڈوں پر 9 دکانیں اور بیجنگ ، گوانگ ژو ، شین ژین ، شی آن اور چھنگ ڈاؤ سمیت دیگر شہروں میں غیر ملکی مسافروں میں مقبول قامات پر 6 نئی دکانیں قائم کی ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین باقی دنیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے کھلے پن اور عوامی تبادلے وسیع کرنےکے لیے پرعزم ہے۔ چین میں ذمہ دار سرکاری اداروں اور ٹیلی کام آپریٹرز نے حال ہی میں ٹیلی کام سروس بڑھانے سے متعلق اقدامات کئے ہیں اور چین میں سفر ، کام ، تعلیم حاصل کرنے یا رہنے والے غیر ملکیوں کے لئے اس طرح کی خدمات تک رسائی آسان کردی گئی ہے۔

چینی ترجمان وانگ نے کہا کہ چین نے حال ہی میں 5 نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں ویزا درخواست فارم مختصر کرنا، سال بھر کے لئے ویزا فیس میں کمی، کچھ درخواست دہندگان کو انگلیوں کے نشانات سے استثنیٰ دینا، بغیر اپوائنٹمنٹ ویزا درخواست سروس فراہم کرنا اور آزمائشی بنیادوں پر فرانس، جرمنی اور کچھ دیگر ممالک میں یکطرفہ ویزا فری خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک چین نے 157 ممالک کے ساتھ باہمی ویزا استثنیٰ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو مختلف اقسام کے پاسپورٹس کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 44 ممالک کے ساتھ ویزا کا طریقہ کار آسان بنانے کے معاہدے کئے ہیں۔ چین کو 23 ممالک کے ساتھ مکمل باہمی ویزا استثنیٰ حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قمری نئے سال کے قریب آتے ہی چین مزید غیر ملکی دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہے تاکہ وہ چین آئیں،  اسے اپنی آنکھوں سے دیکھیں ، اس کے طول و عرض کا سفر کریں اور ایک حقیقی، کثیر الجہتی اور دل کو چھو لینے والا تجربے سے لطف اندوز ہوں۔