• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سرکاری اداروں کی مجموعی آمدنی اور منافع میں اضافہ ہوگیاتازترین

May 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری اداروں(ایس اوایز) نے رواں سال کے پہلے چارماہ کے دوران مستحکم آپریشنز کوبرقراررکھا جس سے ان کی مجموعی آمدنی اور منافع میں اضافہ ہواہے۔

 وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق پہلے چارماہ  کے دوران ایس اوایزکی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافے سے 261کھرب90ارب یوآن(تقریباً36کھرب 80ارب ڈالر) سے زیادہ رہی۔

اعداد و شمارکے مطابق ایس اوایز کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافے سے 13کھرب80ارب یوآن سے زیادہ رہا۔

وزارت کے مطابق اپریل کے آخر میں ان اداروں کا قرض اوراثاثوں کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصداضافے سے64.9 فیصد تک پہنچ گیا۔