• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سرکاری بجٹ کی آمدنی 2023 میں210کھرب یوآن سے تجاوزکرگئیتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری بجٹ کی آمدنی 2023 میں گزشتہ سال سے 6.4 فیصد اضافے سے210کھرب یوآن (تقریباً29کھرب60ارب  ڈالر) سے تجاوزکرگئی ہے۔

جمعرات کوایک پریس کانفرنس میں جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں ملک کے عام سرکاری بجٹ کے اخراجات گزشتہ سال سے 5.4 فیصد اضافے سے 274کھرب 60ارب یوآن تک پہنچ گئے۔

وزارت کے مطابق، سماجی تحفظ و روزگار اور سائنس وٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں کے مالی اخراجات میں بالترتیب 8.9 فیصد اور 7.9 فیصد کا نسبتاً تیزرفتاراضافہ  ہوا جب کہ تعلیمی شعبے میں مالی اخراجات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹرانسفرپیمینٹ کے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ، 2023 میں اس طرح کی ادائیگیوں کا حجم102کھرب90ارب یوآن تھا۔

مالیاتی ٹرانسفرپیمینٹ سے مراد ایسے فنڈز ہیں جو اعلیٰ سطح کی حکومتوں کی جانب سے نچلی سطح کی حکومتوں کے لیے بلا معاوضہ مختص کیے جاتے ہیں۔مالیاتی ٹرانسفرپیمینٹ ایک اہم طریقہ کار ہے جو بنیادی طور پر علاقائی سطح پرمالیاتی عدم توازن کو دور کرنے اور خطوں کے درمیان بنیادی خدمات کو مساوی لحاظ سے فروغ دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔