• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے تاؤسٹ پہاڑ سے 1ہزار سے زائد نمونے دریافتتازترین

November 21, 2022

ووہان(شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے وسطی صوبے ہوبے میں تاؤسٹ مندروں کے لیے مشہور ماؤنٹ ووڈانگ کے مقام پر ایک محل کے آثار سے 1ہزار سے زائد نوادرات دریافت کی ہیں۔

ہوبے کے ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ  کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہ نوادرات وولونگ محل، یا "فائیو ڈریگن پیلس" سے دریافت کیے گئے ہیں، جو تانگ عہد (618-907) میں تعمیر کیا گیا ایک شاہی تاوسٹ مندر تھا جس کا استعمال چھنگ عہد (1644-1911) کے بعد ترک کردیا گیاتھا ۔

انسٹی ٹیوٹ کے محقق اور کھدائی کے اس منصوبے کے سربراہ کانگ یوہو نے بتایا کہ ان نوادرات ، جن کا تعلق ہان عہد (202 قبل مسیح سے 220 عیسوی) سے ہے، میں بہت سے مٹی کے برتن اور تعمیرات میں استعمال ہونے والا چمکدار مواد، گھریلو اشیا جن میں موم بتیاں اور بالوں کی سوئیاں اور چند مذہبی اشیاء شامل ہیں۔ 

کانگ نے کہاکہ ان میں ، سب سے زیادہ دلچسپ نوادرات پانچ ڈریگن، شوان وو کا افسانوی کچھوا، آتش گیر نمونے اور  ایک جیڈ خرگوش کے مجسمے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ پانچ ڈریگن کو  شاہی خاندان نے بارش کے لیے دعا کرنے والے پانچ ڈریگن کی رسم ادا کرنے کے لیے بنایا اور استعمال کیا تھا۔ اس کے ارد گرد بنی پتھر کی سیڑھیوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کبھی ایک قربان گاہ کا حصہ تھے  جہاں بڑے اجتماعات کا انعقاد کیاجاتا تھا۔