• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے تاریخی شہر داتونگ میں برف و برفباری کی معیشت عروج پرپہنچ گئیتازترین

January 31, 2024

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی کے قدیم شہر داتونگ کی دیوار کے قریب برف کے مجسمے، برف کے چشمے اور برف و برفباری کی سرگرمیاں سیاحوں کے لئے حیرت انگیز نظارے پیش کرتی ہیں۔

بیجنگ کے رہائشی سیاح ڈو نے بتایا کہ وہ داتونگ کے قدیم شہر کی دیوار کا پہلے بھی کئی بار دورہ کر چکے ہیں تاہم یہاں برف اور برفباری کی تفریح سے لطف اندوز ہونا بالکل نیا تجربہ ہے۔

اس پراجیکٹ کی ڈائریکٹر منصوبہ بندی جیا یان نے بتایا کہ قدیم شہر داتونگ میں برف سے بنے تھیم پارک کی تعمیر پہلی بار کی گئی ہے یہ ایک ایسی چیز ہے جو انہوں نے برفباری کے سبب حال ہی میں کی ہے۔

جیا نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران پارک کا  سبزہ زار خمیوں کے لئے استعمال ہوتا ہے تاہم اب موسم سرما میں پارک اپنی بھرپور برف اور برفباری کی سرگرمیوں کے سبب سیاحوں کو قدیم شہر کی سمت متوجہ کررہا ہے۔

جیا نے کہا کہ مقامی باشندے اپنے دروازے پر برفباری کا لطف اندوز ہوسکتے ہیں پارک نے نئے سال کی تعطیلات پر 15 ہزار سے زائد سیاحوں راغب کیا ہے۔

داتونگ میں برف اور برفبای کے کھیلوں کے مقامات نے رواں موسم سرما کے دوران 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہا جس سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) آمدن ہوئی۔