• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے تبت خودمختار علاقے کے تمام شہروں میں فائیو جی نیٹ ورک فعالتازترین

October 16, 2023

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے نے نگاری پریفیکچر کے گوگمو ٹاؤن شپ میں فائیو جی بیس سٹیشن کے کام فعال ہونے کے بعد تمام قصبوں میں فائیونیٹ ورک کوریج حاصل کر لی ہے۔

علاقائی مواصلاتی انتظامیہ نے پیر کو کہا کہ تبت نے فائیو جی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں 3 ارب 20 کروڑ یوآن (تقریباً44 کروڑ 57 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مجموعی طور پر 8 ہزار 710 فائیو جی بیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جو18 لاکھ 40 ہزار صارفین کو فائیو جی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ خطے میں ہر 10 ہزار افراد کے لیے 23 فائیو جی بیس سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو قومی اوسط سطح کے مطابق ہیں۔