بیجنگ(شِنہوا) چین کے ثقافتی شعبے اور اس سے متعلقہ بڑے کاروباری اداروں کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی اورمنافع میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
قومی شماریات بیورو (این بی ایس ) کے مطابق 76ہزار کاروباری اداروں کا سروے کیا گیا،جن کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافے سے31کھرب 10ارب یوآن(تقریباً437ارب62کروڑ ڈالر) رہی۔
این بی ایس کے سینئر ماہرشماریات ژانگ پھینگ نے بتایا کہ ملک میں جدید ثقافتی نظام کی بہتری کے لیے پالیسیوں پر موثرعملدرآمد کی وجہ سے ثقافتی مصنوعات کی دستیابی میں بہتری آئی اور ثقافتی مصنوعات کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی شعبے کےکاروباری اداروں کا منافع گزشتہ سال سے 5.8 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً211ارب60کروڑ یوآن تک پہنچ گیا۔
اینیمیشن کے فراہم کنندگان، انٹرنیٹ گیمز پر مبنی خدمات، پہننے کے قابل سمارٹ کلچرل ڈیوائسز اور تفریحی مقاصد کے لیےسمارٹ ڈرونز بنانے والی کمپنیوں کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی 11.9 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً12کھرب 60ارب یوآن رہی۔