• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے طیارہ بردارجہاز کی ٹرینی خواتین پائلٹس نے پہلی پروازمکمل کرلیتازترین

April 30, 2024

شین یانگ(شِنہوا) چین کی پیپلزلبریشن آرمی نیوی کے طیارہ بردارجہازکی تربیت یافتہ خواتین پائلٹس کے پہلے گروپ نےاپنی پہلی سولو پروازمکمل کرلی ہے، جس سے وہ اب آزادانہ طور پر ہوائی جہازچلانے کے قابل ہوگئی ہیں۔

خواتین پائلٹس کی تربیت کی انچارج، نیول ایوی ایشن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس سے بحری ہوابازی کے عملے میں تنوع کوفروغ ملے گا۔  تمام خواتین پائلٹس کی تاریخ پیدائش2000 کے بعد کی ہے،یونیورسٹی گریجویٹس ان ٹرینیز کو2023 میں تربیتی پروگرام کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔ تربیتی کورس کے دوران،خواتین پائلٹس کے لیےمتعدد سولو فلائٹ سیشنز کرائے جائیں گے جن میں ہوائی جہاز کے مختلف ماڈلز اور تربیتی کورس شامل ہوں گے۔