بیجنگ(شِنہوا) چین نے ملک میں تیار کردہ ایکچو ایٹرز کوپانچ سو میٹرقطر کی ریڈیو ٹیلی سکوپ(فاسٹ) پر نصب کیا ہے جو کئی ماہ سے بغیر کسی خرابی کے کام کررہے ہیں۔
دوربین پر 2ہزار سے زیادہ آئینے نصب ہیں اور ایکچو ایٹرز کا بنیادی کام آئینوں کے زاویے کو مسلسل ایڈجسٹ کرناہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ دوربین اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ کام کرسکے۔
تاہم، سخت بیرونی ماحول میں مسلسل24 گھنٹے آپریشن کی ضرورت کی وجہ سے ضروری ہے کہ ایکچو ایٹرز اپنی عمر اور کارکردگی کے لحاظ سے اعلیٰ ساکھ کے حامل اور پائیدارہوں۔
چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے دو سال کی سخت محنت کے بعد مختلف تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا اور کامیابی سے ایکچیو ایٹرز تیار کیے ہیں۔
نئے ایکچیو ایٹرز اپنے ڈیزائن اور سسٹم کی تکمیل کے بعد فاسٹ پروجیکٹ کی آپریشنل ضروریات کو پورا کررہے ہیں جس کے بعد پراجیکٹ ٹیم غلطیوں کی انٹیلی جنٹ تشخیص سے اپنی کارکردگی میں مزید اضافہ کرسکے گی۔