بیجنگ(شِنہوا) چین میں سیاحتی اخراجات میں اضافے کی بدولت اس شعبے کی جاری بحالی کی وجہ سے تھیم پارکس کو مستحکم ترقی کی امید ہے۔
چائنہ ڈیلی کی ہفتہ کو شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے چند ماہ میں ملک میں بہت سے تھیم پارکس میں ٹکٹوں کی فروخت اور سیاحوں کے دورے خاص طور سے یوم مئی کی تعطیلات کے مصروف سیزن کی وجہ سے کوویڈ -19 سے پہلے کی سطح پر واپس آگئے ہیں۔
شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ، شنگھائی ڈزنی لینڈ اور کچھ چھوٹے سیاحتی مقامات پر پہلی سہ ماہی میں سیاحتی دوروں کی تعداد63 لاکھ رہی ہے جو گزشتہ سال سے81 فیصد زیادہ ہے۔ شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ مینجمنٹ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاؤ جیان فینگ نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران سیاحت کی آمدنی 4 ارب یوآن (تقریباً 57 کروڑ20لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی، جو کہ 116 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔