چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے ترقیاتی بینک کے سابق نائب صدر وانگ یونگ شینگ کے خلاف شمال مشرقی شہر جیلن کی ثانوی عوامی عدالت میں رشوت ستانی مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی،فیصلہ بعد ازاں سنایا جائے گا۔ وانگ پر 2010 سے 2019 تک اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگرافراد کو قرض دینے، بانڈزخریدنے اورترقیوں میں مدد کے بدلے 2کروڑ35لاکھ 10ہزاریوآن (تقریباً 33 لاکھ ڈالر) سے زیادہ کی رقم اور قیمتی اشیاء لینے کا الزام تھا ۔ استغاثہ کی جانب سے وانگ کو رشوت ستانی کے جرم میں سزا سنانے کی استدعا کی گئی۔ استغاثہ نے سماعت کے دوران ثبوت پیش کیے، جن پر وانگ اور اسکے وکیل نے جرح کی ۔ وانگ نے اپنے آخری بیان میں اقرارجرم کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا۔ مقدمے کی سماعت میں وانگ کے خاندان کے افراد، قانون سازوں، سیاسی مشیروں اور عوام کے ارکان سمیت 30 سے زائد افرادشرکت کی۔فیصلہ بعدازاں جاری کیا جائے گا۔