• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ترقیاتی زونز میں 30 ہزار سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کی آمدتازترین

June 28, 2023

نان جنگ(شِنہوا)وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کے ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زونز نے 30 ہزار  سے زائد غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی کمپنیز کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ وزارت نے ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زونز کو فروغ دینے کی ایک تقریب میں کہا کہ ملک میں اس وقت 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں ایسے 230 ترقیاتی زون ہیں  جن میں 40 لاکھ سے زائد کاروباری ادارے شامل ہیں۔ 300 سے زیادہ فارچیون 500 کاروباری اداروں نے ان ترقیاتی زونز میں ہیڈ کوارٹر یا تحقیقی مراکز قائم کیے ہیں۔ گزشتہ سال ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زونزمیں  150کھرب  یوآن (تقریبا 20.8 کھرب امریکی ڈالرز)کی علاقائی جی ڈی پی رہی جو 2013 کے مقابلے میں 117 فیصد زیادہ ہے۔ یہ ترقیاتی زونز عالمی صنعتی نظام میں چین کے معاشی انضمام کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئے ہیں۔ معاون وزیر تجارت چھن چھون جیانگ نے تقریب میں کہا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے منفی فہرست کو مزید معقول طور پر کم کرنے اور جدید خدمات کی صنعتوں کے کھلے پن کو مضبوط بنانے پر غور کرے گا۔ چھن نے کہا کہ ملک جدت سازی  کو فروغ دینے اور ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زونز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے پالیسی اسپورٹ میں اضافہ کرے گا۔ چین کے مشرقی شہر نان جنگ میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی میزبانی وزارت تجارت اور جیانگ سو صوبے کی حکومت نے مشترکہ طور پر کی تھی۔