بیجنگ(شِنہوا)چین کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری کے آخر میں ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 1.82 فیصد اضافے کے ساتھ 31کھرب 84ارب 50کروڑڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافے کی وجہ کرنسی ٹرانسلیشن اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا ہے۔فارن ایکسچینج ریگولیٹرکا کہنا ہے کہ مالی پالیسی کی توقعات اوربڑی معیشتوں کے میکرو اکنامک ڈیٹا کے اثرات کی و جہ سے امریکی ڈالر کا انڈیکس نیچے آیا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا۔ایکسچینج ریگولیٹر نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر عمومی طور پر مستحکم رہیں گے کیونکہ نمو اورترقی کی حرکیات میں اضافے کی وجہ سے ملکی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے۔