• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے زرمبادلہ ذخائر 32.224 کھرب امریکی ڈالر ریکارڈتازترین

July 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں جون 2024 کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 32.224 کھرب امریکی ڈالرریکارڈ کیے گئے۔

ریاستی اتنظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق یہ رقم گزشتہ ماہ کی نسبت 0.3 فیصد کم ہے جس کی وجہ شرح میں تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔

ریاستی اتنظامیہ برائے زرمبادلہ نے وضاحت کی کہ بڑی معیشتوں کی مالیاتی پالیسیوں ، مارکیٹ توقعات اور اقتصادی اعداد و شمار جیسے مختلف عوامل کے زیراثر امریکی ڈالر انڈیکس اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں جون میں بڑھ گئیں۔

ریگولیٹر نے کہا کہ چینی معیشت نے اپنی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی اعلی معیار کی ترقی جاری رکھی جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم مقام پر برقرار رکھنے کے لئے سازگار ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ملک کے سونے کے ذخائر 7 کروڑ 28 لاکھ اونس پر برقرار تھے جس کی مالیت تقریبا 169.7 ارب امریکی ڈالر بنتی ہے۔