• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 10 کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے صفر ٹیرف کی رعایت کا اعلانتازترین

November 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  کھلی عالمی معیشت کو فروغ دینے کے لیے 10 کم ترقی یافتہ ممالک کی 98 فیصد قابل ٹیکس اشیاء پر ٹیرف صفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے  کسٹمز ٹیرف کمیشن کے مطابق، چین  یکم دسمبر سے افغانستان، بینن، برکینا فاسو، گنی بساؤ، لیسوتھو، ملاوی، ساؤ ٹوم اینڈ پرنسپے، تنزانیہ، یوگنڈا اور زیمبیا کی  98 فیصد درآمدات پر تمام محصولات ختم کردے گا۔

کمیشن نے کہا کہ یہ قدم  یکساں مفاد کے ساتھ کھلنے، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر، اور کم ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرنے کے لیے سازگار ہوگا۔ کمیشن نے بتایا کہ  اس پالیسی اقدام کو آہستہ آہستہ ان تمام کم ترقی یافتہ ممالک تک توسیع دی جائے گی جنہوں نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔