بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال مز ید 16 ای کامرس پارکس کا قومی ای کامرس مظاہرہ مراکز کے طور پر اندراج کیا جائے گا۔
چین کے معاون وزیر تجارت چھن چھون جیانگ نے ایک قومی ای کامرس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل معیشت نے چین کو جدید بنانے میں ایک مضبوط تحریک فراہم کرتے ہوئے معیشت اور ملکی ترقی میں ای کامرس کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔
چھن نے کہا کہ ای کامرس شعبہ ڈیجیٹل معیشت کا سب سے بڑاترقیاتی پیمانہ اور وسیع تر کوریج کا حامل ہے۔ چین کے ای کامرس شعبے میں جدید ترقی ہوئی ہے اس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا اور ترقی کے معیار میں بہتری آئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی ڈیجیٹل معیشت 2022 میں پہلی مرتبہ 500 کھرب یوآن (تقریباً 69.6 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی تھی جو اس کی مجموعی مقامی پیداوار کا 41.5 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ای کامرس کے متعلقہ شعبوں نے تقریباً 7 کروڑ ملازمت کے مواقع پیدا کئے اور ملک بھر میں آن لائن خوردہ فروخت مسلسل 10 برس سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رہی ہے۔
چھن نے کہا کہ چین قومی ای کامرس نمائشی مراکز کے رہنما کردار کو مکمل کرے گا اور حقیقی معیشت کی ترقی کو بااختیار بنانے میں ای کامرس صعنت کے کلسٹرز اور بین الاقوامی مسابقتی اقدامات کے ساتھ سرکردہ کاروباری اداروں کو فروغ دے گا۔