• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 2023 میں آپٹیکل فائبرنیٹ ورک کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رہاتازترین

February 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2023 میں اپنے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کی توسیع کا سلسلہ برقرار رکھا۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق گزشتہ سال ملک نے تقریباً 47 لاکھ 40 ہزار کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل کی تنصیب کی جس سے قومی سطح پر آپٹیکل فائبر کیبل کی مجموعی لمبائی 6 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔

گزشتہ سال کے آخر تک ملک میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ تک رسائی کے تقریباً 1.14 ارب مقامات تھے جن کی تعداد 2022 کی نسبت 6 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار زیادہ ہے۔

چینی وزارت نے گزشتہ ماہ جاری کردہ ایک سرکلر میں اعلان کیا تھا کہ چین اپنے فائیو جی موبائل نیٹ ورک اور آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو 1 ہزار ایم بی پی ایس  کی رفتار کے ساتھ 2025 کے آخر تک ملک کی سرحدوں کے ساتھ واقع تمام کاؤنٹیوں اور ٹاؤن شپس تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔