• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 2023 میں مستحکم غیر ملکی تجارت اور عالمی مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کے حوالےسے اعتماد کا اظہارتازترین

December 28, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نےرواں سال اپنےغیر ملکی تجارتی حجم اور عالمی منڈی کے حصص کومعمول کے مطابق  مستحکم رکھنے کےحوالے سے اپنے اعتماد کااظہار کیا ہے۔

  وزارت تجارت کے ترجمان  ہی یادونگ  نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی غیرملکی تجارت نے اس سال نسبتاً مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے  کم ہوتی ہوئی بیرونی طلب ، قیمتوں میں کمی کے رجحان اور گزشتہ سال کی بلند شرح سود کے اثرات پر قابوپایا گیا ہے۔

   2024 کے حوالے سے ، انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے لیکن اقتصادی ترقی کے لیے سازگار عوامل میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کھلی معیشت سے منافع کا سلسلہ جاری رہے گا اور نئی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی تجارت میں نئے کاروبارسے  مزید امکانات پیدا ہوں گے۔